مجھے اپنے جسم سے بہت محبت ہے۔

میں اپنے جسم کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُس نے ہر دکھ اور ہر سکھ میں میرا ساتھ دیا ہے۔

میں اپنے جسم کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ اُس نے اُس درد کو بھی سہا ہے کہ جس درد سے دنیا ڈرتی ہے۔

جس درد سے دنیا ڈرتی ہے، جس غم سے کنارہ کرتی ہے

تیری نظر نے میرے سینے میں وہ درد چھپا کے رکھ دیا

(کیفی عرفانی)

میں اپنی روح کا شکرگزار ہوں کہ اُس نے میری زندگی کی بڑی سے بڑی مشکل میں بھی میرے جسم کا ساتھ نہ چھوڑا۔

میں اپنے جسم پہ ناز کرتا ہوں کہ عمر کے اس حصے میں بھی وہ اپنی تمام تر طاقت اور بغیر کسی نقص کے سلامت اور صحت مند ہے۔

میں اپنے جسم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے تمام قویٰ سلامت اور اپنی بوری کارگزاری کے ساتھ میری خدت میں مصروف ہیں۔

میں خدائے محبت کا نہایت ہی شکرگزار ہوں کہ اُس نے مجھے اتنے پیارے اور کارآمد جسم سے نوازا۔

اے محبت تیرا شکریہ کہ تُو نے مجھے شکر سے روشناس کیا۔

محبت عظیم ہے۔