آ میرے پیار کی خوشبو، منزل پہ تجھے پہنچائے

چلتا چل ہمراہی میری زلفوں کے سائے سائے

سورج کی طرح میں چمکوں پر مجھ میں دھوپ نہیں ہے

جو شعلہ بن کر لپکے میرا ایسا روپ نہیں ہے

جو نظروں کو جھلسائے

آ میرے پیار کی خوشبو

میں رات کی آنکھ کا تارا, میں نور کا روشن دھارا

میں جاگوں رات کے دل میں جب سو جائے جگ سارا

تب تیری یاد آ جائے

آ میرے پیار کی خوشبو

تُو چنتا صرف مجھی کو، پہچان تجھے گر ہوتی

انصاف سے تُو خود کہتا؛ یہ کنکر ہے یہ موتی

میرا پیار تجھے سمجھائے

آ میرے پیار کی خوشبو

منزل پہ تجھے پہنچائے

آ میرے پیار کی خوشبو

نکل کر تیری محبت کی پناہوں سے

نکل کر تیری شرابِ نایاب سے بھرے مقدس پیمانوں سے

جو کہ تیرے بدن نے اپنے سینے پر تیرے عاشقوں کیلئے

سجا رکھے ہیں محبت کے پجاریوں کیلئے

وفا کے رستے کے شہسواروں کیلئے

آ میرے پیار کی خوشبو

چلتا چل ہمراہی ۔۔۔ چلتا چل ہمراہی۔۔۔ چلتا چل ہمراہی۔۔۔

میری زلفوں کے سائے سائے

منزل پہ تجھے پہنچائے

آ میرے پیار کی خوشبو۔۔۔

Save

Save

Save

Save

Save